نظم{ >>>>ماہ ِ صیام <<<<}



Support Independent and Free Journalism


نوک قلم اردو ایک آزاد صحافتی ادارہ ہے۔ ویب سائٹ پر فحش اشتہارات کی موجودگی کی وجہ سے گوگل اشتہارات بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اب ویب سائٹ کی فعالیت جاری رکھنے اور معیاری مواد فراہم کرنے کے لیے آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔ نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کے ذریعے اپنی مرضی کے مطابق روزانہ ہفتہ واری ماہانہ اپنا تعاون فراہم کر سکتے ہیں تاکہ ہم مالی مشکلات کے بغیر آپ تک بے باکی و غیر جانبداری سے ہر طرح کے مضامین پہنچا سکیں۔ شکریہ


                                             { >>>>نظم <<<<}ٹ

✍️:. قاضی طس رمضان 

       تری عظمت کا سبھی کو اعتراف ہے کیا 
      ترے آتے ہی مساجد میں اختلاف ہیں  کیا 

تری رحمت کے چرچے مکان و لا مکاں میں
میرے ہی دل پہ نفس کا غلاف ہے کیا

جستجوئے خورد و نوش میں ہیں سارے 
اس سے بڑھ کر بھی ترے الطاف ہیں کیا 

نفرت و منافرت فنکار بڑھائے منبر سے
واعظ کے فقط یہی اوصاف ہیں کیا

سر بسجود بھی نخوتِ ضمیر بھی قاضی
بندگئ خدا سے یہی انصاف ہے کیا