سرحد کے اُس پار( افسانچہ ) از :.. ماہ پارہ مقدس
- noukeqalam
- 398
- 13 Nov 2023
سرحد کے اس پار (افسانچہ)
تحریر :. ماہ پارا مقدس
"حیا مجھے واپس نہیں جانا۔ میں اپنوں کی جدائی اب مذید برداشت نہیں کر سکتا" "ایسا نہیں ہو سکتا آپ کے ویزا کا وقت ختم ہو رہا ہے۔ حیا نےکہا"۔ مومن نہایت ہی جذباتی انداز میں کہنے لگے"یہ کیسا قانون جو ماں کو بیٹے سے جدا کرتا ہے اور نہ ہی دکھ درد میں ان کے کام آنے دیتا۔ دونوں اطراف سے لوگ ہجر کے صدمے اور وصال کی تمنا میں مرتے ہیں۔ کاش میں کوئی پرندہ ہوتا۔ اپنی مرضی سے آتا اور جاتا۔ یہ سرحدیں میرا کچھ نہیں بگاڑ پاتی۔ "یہی کہتے ہوئے بے ہوش ہوئےاور بڑبڑا رہے تھے" مجھے سرحد کے اس پار نہیں جانا.
ہندواڑہ کشمیر