نویں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز۔ میزبان امریکہ نے کی جیت سے شروعات۔
- noukeqalam
- 136
- 02 Jun 2024
اِکز اکبال / نوکِ قلم
جون 02 / 2024
امریکی شہر ڈیلاس میں نویں ٹی 20 ورلڈکپ کا خاموش آغاز ہو گیا۔ کرکٹ کے اس عالمی مقابلے کے لیے آئی سی سی نے کسی افتتاحی تقریب کا اعلان بھی نہیں کیا ہے۔
آج پہلا مقابلہ امریکہ اور کینیڈا کے درمیان کھیلا گیا۔ جو امریکہ نے سات وکٹوں سے جیت کر ورلڈ کپ کی اپنی بہترین شروعات کی۔
واضع رہے اس سال کے ورلڈ کپ میں پہلی بار 20 ممالک کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہے۔
انڈیا اور پاکستان کے درمیان مقابلہ 09 جون کو امریکہ کے شہر نیو یارک میں کھیلا جائیگا۔ کرکٹ شائقین کو اس میچ کا بے صبری سے انتظار ہیں۔