ثانیہ مرزا کی محمد شمی سے شادی کی افواہیں : ثانیہ کے باپ کا ردِ عمل آیا سامنے
- noukeqalam
- 205
- 22 Jun 2024
✍🏼 اِکز اکبال / نوکِ قلم
جون 22 / 2024 سنیچر وار
بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے اپنی بیٹی کی کرکٹر محمد شمی سے دوسری شادی کی افواہوں پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے اور یہ سب بکواس ہے۔
ہندوستانی میڈیا نے حال ہی میں دعویٰ کیا تھا کہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شمی جلد شادی کرنے والے ہیں، یہ سب اس وقت شروع ہوا جب سوشل میڈیا پر کسی نے ثانیہ کے ہمراہ شمی کی ایڈٹ شدہ تصاویر لگائیں، ان فوٹو شاپ کی ہوئی تصویروں میں شمی کو دولہے کے روپ میں دکھایا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ شمی اور ثانیہ اس سال کے اگست مہینے میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے ہیں ۔ دونوں اسٹارز کی جانب سے ان افواہوں پر کوئی بھی ردعمل سامنے نہیں آیا جب کہ اب ثانیہ مرزا کے والد نے ان افواہوں پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران مرزا نے واضح کیا کہ یہ سب بکواس ہے، ثانیہ کی کبھی محمد شمی سے ملاقات تک نہیں ہوئی، شادی کرنا تو بعید از قیاس ہے.
واضح رہے کہ ثانیہ مرزا پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ہے۔ دونوں اس سال ایک دوسرے سے الگ ہوے۔ دونوں کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک بھی ہے جو کہ اپنی والدہ کے ساتھ رہتا ہے، شعیب ملک نے حال ہی میں پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے دُوسری شادی کی ۔