جماعت اسلامی پر پانچ سالہ پابندی برقرار
- noukeqalam
- 608
- 23 Aug 2024
✍🏼:.. اِکز اکبال / نوکِ قلم
سری نگر: 23 /اگست/ 2024
غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ٹربیونل نے جمعہ کو جماعت اسلامی جموں وکشمیر پر وزارت داخلہ کی طرف سے لگی پانچ سالہ پابندی کے احکامات کو برقرار رکھا۔
حکومت کی جانب سے تنظیم جماعت اسلامی پر پابندی عائد کی گئی اور اسے اگلے پانچ سال تک برقرار رکھنے کے لیے بڑھا دیا۔ ٹربیونل نے مرکزی حکومت کے اس استدلال کو بھی برقرار رکھا کہ یہ تنظیم خطے میں علیحدگی پسند سرگرمیوں میں ملوث تھی اور یہ جماعت ملی ٹینٹوں اور ان کے نظریے کی مسلسل زمینی مدد کے جرم کی مرتکب ہے۔
واضع رہے کہ وزارتِ داخلہ (منسٹری آف ہوم افئیرز) نے اس سال مارچ میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا تھا اور غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ٹریبونل تشکیل دیا تھا، جس میں دہلی ہائی کورٹ کے جج شامل تھے۔
ٹریبونل کو یہ فیصلہ کرنے کے لیے تشکیل دیا گیا کہ آیا جماعت اسلامی پر عائد پابندی کو برقرار رکھا جائے کہ نہیں۔