میں چیلنج قبول کرتا ہوں: انجینئر رشید کے ساتھ تہاڑ جیل تک جاؤ گا : عمر عبداللہ



Support Independent and Free Journalism


نوک قلم اردو ایک آزاد صحافتی ادارہ ہے۔ ویب سائٹ پر فحش اشتہارات کی موجودگی کی وجہ سے گوگل اشتہارات بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اب ویب سائٹ کی فعالیت جاری رکھنے اور معیاری مواد فراہم کرنے کے لیے آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔ نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کے ذریعے اپنی مرضی کے مطابق روزانہ ہفتہ واری ماہانہ اپنا تعاون فراہم کر سکتے ہیں تاکہ ہم مالی مشکلات کے بغیر آپ تک بے باکی و غیر جانبداری سے ہر طرح کے مضامین پہنچا سکیں۔ شکریہ



✍🏼:.... اِکز اکبال / نوکِ قلم اُردو 

ستمبر 13 / 2024:  جمعہ 

جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے آج عوامی اتحاد پارٹی کے صدر انجینئر رشید کا چیلنج قبول کیا ہے ۔ اور بولا کہ میں اس کے ساتھ تہاڑ جیل تک جاؤ گا ۔

کولگام میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے  کہا کہ میں انجینئر رشید کا چیلنج قبول کرتا ہوں اور میں ذاتی طور اُس کے ساتھ جاوں گا تہاڑ جیل چھوڑنے۔ اگر وہ سچ میں سیاست چھوڑ دیگا۔واضح رہے انجینئر رشید نے جیل سے رہائی کے بعد اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ سیاست چھوڑ دے گا اگر عمر عبداللہ اُس کے ساتھ اسے تہاڑ جیل چھوڑنے جائے گا۔

عمر عبداللہ ہے مزید کہا کہ بھارتیا جنتا پارٹی کو کشمیر میں ہرانا ہوگا تاکہ اُن تمام پارٹیوں کو سبق ملے جو بی جے پی کے ساتھ الیکشن کے بعد ساز باز کرنے کے لیے تیاریاں کر رہے ہیں۔" ہم آرٹیکل 370 کی بحالی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے اور جموں وکشمیر کے لوگوں کے حقوق کے لیے لڑیں گے۔" انہوں نے کہا ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بھلے ہی دیگر سیاسی رہنما بی جے پی کے بارے میں اپنے موقف میں صاف نہیں بتا رہے ہیں  نیشنل کانفرنس اپنے موقف پر ڈٹے ہے کہ بی جے پی کو اقتدار میں نہیں آنے دینا ہے ۔