وحید الرحمان پرہ کو جاری ہوئی نوٹس
- noukeqalam
- 218
- 27 Nov 2024
نوکِ قلم نیوز ڈیسک //
سری نگر27:جموں وکشمیر اسمبلی کے سپیکر عبدالرحیم راتھر نے پی ڈی پی کے لیجسلیٹر پارٹی لیڈر وحیدالرحمن پرہ سے اسمبلی میں اپنے تقریر کے دوران مبینہ نقص استحقاق پر جواب طلب کیا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ نیشنل کانفرنس کے ممبر اسمبلی نذیر احمد گریزی کی شکایت پر سپیکر عبدالرحیم راتھر نے وحید الرحمن پرہ سے اپنی پوزیشن واضح کرنے کی ہدایت کی ہے۔
بتادیں کہ 8نومبر کو لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے خطاب پر شکریہ کی تحریک کے دوران نذیر احمد گریزی نے ایوان میں خطاب کیا اور اس دوران وحید الرحمن پرہ نے این سی ممبر اسمبلی پر جماعت اسلامی اور پی ڈی پی سرپرست اعلیٰ مرحوم مفتی محمد سعید کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے کا الزام لگایا تھا۔نذیر گریزی نے وحید الرحمن پرہ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے جماعت اسلامی یا مرحوم مفتی محمد سعید کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال نہیں کئے۔
نیشنل کانفرنس کے ممبر اسمبلی نے سپیکر عبدالرحیم راتھر کے سامنے معاملہ ٹھایا جنہوں نے انڈر سیکریٹری کے ذریعے وحید الرحمن پرہ کو اس معاملے پر نوٹس جاری کی ۔پی ڈی پی ممبر اسمبلی کو سات دنوں کے اندر اندر اس حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کرنی کی ہدایت دی گئی ہے۔دریں اثنا پی ڈی پی لیڈر وحید الرحمن پرہ نے اس معاملے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ یہ اقدام ایوان میں اپوزیشن کی آواز کو دبانے کی ایک کوشش ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ نوٹس اپوزیشن کی آواز کو خاموش کرنے کے مترادف ہے اور ہم ایسی حرکتوں سے نہیں ڈریں گے۔