ساورکر: فکر و تحقیق ایک مطالعہ



Support Independent and Free Journalism


نوک قلم اردو ایک آزاد صحافتی ادارہ ہے۔ ویب سائٹ پر فحش اشتہارات کی موجودگی کی وجہ سے گوگل اشتہارات بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اب ویب سائٹ کی فعالیت جاری رکھنے اور معیاری مواد فراہم کرنے کے لیے آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔ نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کے ذریعے اپنی مرضی کے مطابق روزانہ ہفتہ واری ماہانہ اپنا تعاون فراہم کر سکتے ہیں تاکہ ہم مالی مشکلات کے بغیر آپ تک بے باکی و غیر جانبداری سے ہر طرح کے مضامین پہنچا سکیں۔ شکریہ


ساورکر،فکر وثحقیق ایک مطالعہ

از:مولانا عبد الحمید نعمانی

مبصر:عبدالعظیم رحمانی ملکاپوری

زیر تبصرہ کتاب ایک غیر معمولی اہمیت کی حامل کتاب ہے۔ مولانا عبد الحمید نعمانی صاحب کے قلم سے ہندوتو وادی تحریکات اور ان سے  وابستہ تنظیموں کے نظریات اور ان کی سرگرمیوں سے قارئین واقف ہوتے رہتے ہیں۔نعمانی صاحب نے اس سلسلے کی کتابوں سے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ RSS اور اس کی ذیلی تنظیموں کے کام ،ارداے اور عزائم نیز عوام میں نفوض پر سیر حاصل گفتگو کی اور ان ہی کے لٹریچر کے حوالوں سے اردو قارئین کے لیے معلومات فراہم کی ہے۔اور "ساورکر فکر وتحریک ایک مطالعہ" کے نام سے 136 /صفحات پر مشتمل بہترین کتاب پیش کی ہے ۔انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز،نئی دہلی سے 2021  /میں شائع کتاب اپنے عنوان پر ایک دستاویزی حیثیت رکھتی ہے۔مصنف کا انداز تحقیقی اور مستند معلومات ،تجزیہ تاثر سے مملو نظر آتا ہے۔زیر تبصرہ  کتاب میں وی ڈی ساورکر کے حوالے سے ہندو مہاسبھا اور آر ایس ایس کے زیر اہتمام جاری سرگرمیوں،شخصیات وافکار اور اغراض و مقاصد کو سمجھا جا سکتا ہے ۔RSS کے قیام میں ویر ساور کر کے خیالات اور فکر کا عمل دخل تھا۔اس کے شواہد ڈاکٹر ہیڈ گوار اور گرو گولوالکر اور ان کے بعد کے سر سنگھ چالک کے خیالات سے ملتے اور ان سے متاثر نظر آتے ہیں ۔  ہندوتو-اہداف ومسائل اور  ہندو راشٹرواد کو اہل علم وباذوق قارئین کے حلقے میں پذیرائی مل رہی ہے۔علماء ودانشور،طلبہ و عام قاری واقف ہورہے ہیں ۔

کتاب کے اہم ابواب میں ساورکر کی تصانیف و تالیفات،دیگر مذاہب پر ان کے نظریات ,ان کا فرقہ وارانہ طبقاتی وسماجی،سیاسی نظریہ عمل،تنظیم سازی اور تنظیمی سر گرمیاں،شدھی کی تحریک،گائے کا تقدس تحریک اور گاندھی جی سے متعلق اہم باتوں سے یہ کتاب متعارف کراتی ہے ۔

ہندوتو کے تری مورتی ساورکر،ڈاکٹر ہیڈ گوار اور گولوالکر کے نظریات کا مطالعہ بھی ضمنا پیش نظر رہا ہے۔اردو داں حلقے میں ساورکر جیسے ہندوتوادی کردار کو نظر انداز کر کے عمومی انداز میں فرقہ پرستی پر بحث ہوتی رہی ہے۔ امید ہے کہ اس کتاب  سے  فسطائ تحریکات اور ان کے اثرات سے ملک میں پیدا شدہ مذہبی،تہذیبی،سیاسی وسماجی حالات کو سمجھنے میں معاون ثابت ہوگی ۔آپ اسے 120/روپے میں قاضی پبلیشرز اینڈ ڈسٹری بیوٹر ز ، جامعہ نگر ،نئ دہلی 25۔Tel.91-11-24352732 سے حاصل کرسکتے ہیں۔

ہم کتاب کے مصنف اور ناشر کو اس کی اشاعت پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اردو داں طبقے میں اس طرح کے فکر انگیز لٹریچر کو پذیرائی ہوگی۔