آر ایس ایس ایک مطالعہ:.... حارث بشیر



Support Independent and Free Journalism


نوک قلم اردو ایک آزاد صحافتی ادارہ ہے۔ ویب سائٹ پر فحش اشتہارات کی موجودگی کی وجہ سے گوگل اشتہارات بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اب ویب سائٹ کی فعالیت جاری رکھنے اور معیاری مواد فراہم کرنے کے لیے آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔ نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کے ذریعے اپنی مرضی کے مطابق روزانہ ہفتہ واری ماہانہ اپنا تعاون فراہم کر سکتے ہیں تاکہ ہم مالی مشکلات کے بغیر آپ تک بے باکی و غیر جانبداری سے ہر طرح کے مضامین پہنچا سکیں۔ شکریہ


✍️:... مبصر:عبدالعظیم رحمانی ملکاپوری

آر ایس ایس ایک مطالعہ ۔حارث بشیر صاحب کی کڑی محنت کا نتیجہ ہے۔اس کتاب  کی اشاعت نے اردو قارئین کو ملک کی ہندوتو وادی منظم جماعت آر ایس ایس اور اس کئی درجن ذیلی تنظیموں کا تعارف اور ان کی سرگرمی سے واقف کرایا ہے۔ RSS کا تنظیمی ڈھانچہ اور اس کا نظم و Discipline اپنے آپ میں ایک مضبوط اور کیڈر بیس آرگنائزیشن  کے وسیع کینواس ،ںظریات اور ہندوتو Ideology کی بہتر تفہیم کراتی ہے۔تنظیم کے انتخابات ،طریق کار ،روزآنہ کی شاکھائیں، اور وابستگان کی تربیت اور تنظیم کے مقاصد کے لیے قربانی ان کی کامیابی کی ضمانت ہے۔ تربیت وٹرینگ میں بھگوا جھنڈا لگایا جاتا ہے جو رام نومی کے موقع پر  1927 جو پھیرایا گیا تھا یہ ایک Symbol ہے۔

RSS اپنے مشن کے لیے مختلف طریقے اپناتی ہے۔

مصنف حارث بشیر صاحب نے بتایا ہے کہ آر ایس ایس کی اپنی ذیلی تنظیموں  کی سر گرمیوں اور سربراہ کی ان پر کی اطاعت  کو اس کی کامیابی بتائی ہے۔ بالخصوص اس کی سیاسی ونگ، بھارتیہ جنتا پارٹی کی کامیابی سے  اس کے تعارف اور کامیابی اسے بڑا فائدہ پہنچا ہے۔سنگھ پریوار اپنے آپ میں ایک بڑا تنا ور درخت ہے اس شجر کے زیر سایہ  طلبہ میں سنگھ،مزدوروں میں سنگھ،مذہبی طبقے میں سنگھ ،تعلیمی میدان میں سنگھ ،قبائل میں سنگھ کا تعارف کرایا ہے۔ تنظیم میں بڑے اور خصوصی لوگوں پر خاص توجہ دی جاتی ہے ۔

راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ ہندؤں میں گزشتہ دو سو سالوں سے کی جانے والی احیائ کوششوں کا Climax ہے۔

مصنف نے آر ایس ایس میں رائج اصطلاحات کی تشریح اور ان کے  اردو متبادل بھی دے دیے ہیں۔ اردو کے قارئین اگر اس کے نیٹورک اور عملی جدوجہد کو سمجھنا چاہیں تو اس کتاب کا مطالعہ اسے آسان بنا دیتا ہے۔ 

آر ایس ایس پر امن تبلغ، اشاعت افکار کے لیے پر امن ذرائع کی قائل نہیں ہے بلکہ قوت وطاقت کا استعمال اس نظام فکر و تربیت کا جزو لاینفک ہے ۔ وہاں ذرائع سے ذیادہ اصل اہمیت مقصد کو حاصل ہے اس سلسلے میں اخلاقی و غیر اخلاقی کی بحث غیر ضروری ہے ۔

کسی تنظیم کو عروج اور کامیابی اس کے کیڈر کی محنت اور ماحول وحالات کو اپنے فیور میں کرنے سے  ہی ممکن ہوتی ہے ۔

آر ایس ایس کو سمجھنے کے لیے  اتنی اہم اور معلوماتی کتاب کو آپ

 COSMOS BOOS ,E 79

ابولفضل انکھلیو،نئی دہلی سے  150 روپے میں منگواسکتے ہیں۔اس کتاب کی PDFانٹرنیٹ پربھی موجود ہے۔مصنف کی تحقیق قابل مبارک باد ہے ۔ہم اس کے مطالعے کی سفارش کرتے ہیں