Ad
ادب

غزل.....

✍️ :. عشیار عبداللہ 



رخشندہ جبیں اے نورِ نظر

اے نورِ سحر تو رشکِ قمر

اک جلوہ ہوا جو تیرا ادھر

روپوش ہوا وہ  چاند ادھر

ہوتا ہو جو ہو انجامِ سفر

تو  تھام لے میرا ہاتھ مگر

ہر سمت ہے تیری جلوہ گری

ہر شے پہ عیاں ہے تیرا ہنر

گلشن نے جو اوڈھی تیری رضا

پھولوں نے کِۓ ہیں چاک جگر

سر سر کی ہوا اے باد صبا

آغوش میں آ تو آ کے ٹھہر

عشیار کیا  لکھیں   تیری ثنا

رکساں ہے  تم ہی سے بزمِ دہر

عشیار عبداللہ 

7006347399

eshyaar@gmail.com



غیر جانبدار اور آزاد صحافت کا ساتھ دیں!


نوکِ قلم نیوز ایک آزاد صحافتی ادارہ ہے جو غیر جانبدار صحافت کا علم بلند کیے ہوئے ہے۔ نازیبا اشتہارات سے اجتناب کرتے ہوئے گوگل اشتہارات بند کر دیے گئے ہیں۔ اب یہ سفر آپ کے تعاون کا محتاج ہے۔ خصوصاً قلم کار حضرات سے گزارش ہے کہ ہفتہ وار یا ماہانہ مالی تعاون کے ذریعے اس مشن کو جاری رکھنے میں ہمارا ساتھ دیں۔ شکریہ!