Ad
مضامین

علم محنت اور یقین کی روشن مثال، سیرت جان کی کامیابی۔

✍️:۔ اظہر نصیر


کھارپورہ بانہال کی بیٹی سیرت جان دختر محمد اشرف وانی، تخلص گوہر بانہالی، نے لیکچرار کے امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ کامیابی صرف ایک عہدہ نہیں بلکہ مسلسل محنت، صبر اور یقین کا نتیجہ ہے۔ یہ ان کے والدین کے لیے فخر ہے۔ یہ پورے علاقے کے لیے اعزاز ہے۔

سیرت جان نے ایم اے  بی ایڈ  ایم ایڈ نیٹ سیٹ اور ٹیٹ کے دو ایگزام پاس کیے اور آج کل پی ایچ ڈی کی ڈگری سینٹر یونیورسٹی کشمیر سے کرنے میں لگی ہے۔

ہر مرحلہ محنت طلب تھا۔ ہر امتحان ایک آزمائش تھا۔ مگر انہوں نے ہمت نہیں ہاری۔ آج وہ پی ایچ ڈی کی ڈگری کے حصول میں بھی سرگرم عمل ہیں۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ آپ اگر اپنے مقصد پر قائم رہیں تو راستے خود بنتے ہیں۔

یہ کامیابی ان کے والد محترم گوہر بانہالی کی تربیت کا عکس بھی ہے۔ گوہر بانہالی نہ صرف بانیہال بلکہ جموں و کشمیر کے معروف شاعر اور ادیب ہیں۔ ان کی شاعری میں فکری گہرائی ہے۔ اس میں رنگ ہے۔ اس میں خوشبو ہے۔ وہ علم دوست انسان ہیں۔ باکردار ہیں۔ مخلص اور محنت کش ہیں۔ زندگی کے نشیب و فراز سے گزرے مگر رکے نہیں۔ تھکے نہیں۔ اپنی منزل کی طرف بڑھتے رہے۔

اسی تربیت کا اثر ہے کہ سیرت جان نے ثابت کیا کہ حالات رکاوٹ نہیں بنتے۔ اصل رکاوٹ کمزور ارادہ ہوتا ہے۔ اگر آپ یقین کی راہ پر چلیں تو منزل قریب آتی ہے۔ اگر آپ وسوسوں کا شکار ہوں تو قدم ڈگمگا جاتے ہیں۔

علامہ اقبال نے کہا تھا:

نہیں ہے ناامید اقبال اپنی کشت ویران سے

ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی

یہ شعر آج سیرت جان کی کامیابی پر صادق آتا ہے۔ محنت کی نمی ہو تو بنجر زمین بھی لہلہا اٹھتی ہے۔

آپ بھی اگر کامیابی چاہتے ہیں تو یہ اصول یاد رکھیں۔

محنت کریں۔

صبر کریں۔

شکر ادا کریں۔

اللہ پر بھروسہ رکھیں۔

اللہ تعالی اپنے بندوں کو آزماتا ہے مگر تنہا نہیں چھوڑتا۔ سیرت جان کی کامیابی اس سچ کی زندہ مثال ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالی انہیں دین اور دنیا کے ہر میدان میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور انہیں علم کی خدمت کا وسیلہ بنائے۔آمین 



غیر جانبدار اور آزاد صحافت کا ساتھ دیں!


نوکِ قلم نیوز ایک آزاد صحافتی ادارہ ہے جو غیر جانبدار صحافت کا علم بلند کیے ہوئے ہے۔ نازیبا اشتہارات سے اجتناب کرتے ہوئے گوگل اشتہارات بند کر دیے گئے ہیں۔ اب یہ سفر آپ کے تعاون کا محتاج ہے۔ خصوصاً قلم کار حضرات سے گزارش ہے کہ ہفتہ وار یا ماہانہ مالی تعاون کے ذریعے اس مشن کو جاری رکھنے میں ہمارا ساتھ دیں۔ شکریہ!