Ad
ادب

غزل... بٹ سحران

✍️ :. بٹ سحران 


مِرے دل کو اب یہ گوارا نہیں ہے

کسی حال میں اب گزارا نہیں ہے

_____________________

فقط تھا وہ میرا مگر اب رہا تو 

کسی شخص کا بھی سہارا نہیں ہے

_______________________

اندھیری شبوں میں بہت ہم نے ڈھونڈا

مگر دور تک کوئی تارا نہیں ہے

_______________________

غموں کا سمندر ہے دل کے کنارے

مگر اب کسی کا سہارا نہیں ہے

______________________

کہ سحرانؔ سچ ہے زمانے میں اپنے

کسی کو کسی نے سنوارا نہیں ہے



غیر جانبدار اور آزاد صحافت کا ساتھ دیں!


نوکِ قلم نیوز ایک آزاد صحافتی ادارہ ہے جو غیر جانبدار صحافت کا علم بلند کیے ہوئے ہے۔ نازیبا اشتہارات سے اجتناب کرتے ہوئے گوگل اشتہارات بند کر دیے گئے ہیں۔ اب یہ سفر آپ کے تعاون کا محتاج ہے۔ خصوصاً قلم کار حضرات سے گزارش ہے کہ ہفتہ وار یا ماہانہ مالی تعاون کے ذریعے اس مشن کو جاری رکھنے میں ہمارا ساتھ دیں۔ شکریہ!