Ad
جموں و کشمیر

سابق امیر جماعتِ اسلامی جموں و کشمیر شیخ غلام حسن طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

نوکِ قلم نیوز ڈیسک //


کولگام: کالعدم تنظیم جماعتِ اسلامی جموں و کشمیر کے سابق امیر اور معروف دینی و سماجی شخصیت شیخ محمد حسن طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر سے وادی بھر میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

مرحوم ضلع کولگام کے تاریگام گاؤں کے رہنے والے تھے اور دو مرتبہ جماعتِ اسلامی جموں و کشمیر کے امیر رہ چکے تھے۔ وہ دینی، سماجی اور تعلیمی میدان میں اپنی خدمات کے لیے جانے جاتے تھے۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ آج دوپہر 2 بجے تاریگام کولگام میں ادا کی گی، جس میں ہزاروں کی تعداد میں مذہبی سماجی شخصیات نے جموں کشمیر کے مختلف اضلاع  سے شرکت کی ہے۔

مرحوم کی وفات پر مختلف سیاسی، مذہبی اور سماجی تنظیموں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ شیخ غلام حسن صاحب کے انتقال کی خبر افسوسناک ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

شیخ غلام حسن 26 مئی 1936 کو تاریگام کولگام میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے مشکل حالات کے باوجود تعلیم حاصل کی اور بعد میں تدریس کے شعبے سے وابستہ رہے۔

انہوں نے پانچ دہائیوں سے زائد عرصے تک جماعتِ اسلامی کے ساتھ وابستگی رکھی اور 2006 سے 2012 تک بطور امیر تنظیم کی قیادت بھی کی۔ انہیں ایک معتدل مزاج، باوقار اور بااثر مذہبی رہنما کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔



غیر جانبدار اور آزاد صحافت کا ساتھ دیں!


نوکِ قلم نیوز ایک آزاد صحافتی ادارہ ہے جو غیر جانبدار صحافت کا علم بلند کیے ہوئے ہے۔ نازیبا اشتہارات سے اجتناب کرتے ہوئے گوگل اشتہارات بند کر دیے گئے ہیں۔ اب یہ سفر آپ کے تعاون کا محتاج ہے۔ خصوصاً قلم کار حضرات سے گزارش ہے کہ ہفتہ وار یا ماہانہ مالی تعاون کے ذریعے اس مشن کو جاری رکھنے میں ہمارا ساتھ دیں۔ شکریہ!