Ad
جموں و کشمیر

آغا سید حسن موسوی الصفوی کا شیخ محمد حسن تاریگامی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت۔ خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

پریس ریلیز: 16 مئ


جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر، حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن موسوی الصفوی نے ضلع کولگام کے معروف اسلامی عالم دین، سابق امیر جماعت اسلامی جموں و کشمیر اور بزرگ مذہبی رہنما شیخ محمد حسن تاریگامی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک تعزیتی پیغام میں آغا سید حسن موسوی الصفوی نے مرحوم کو ایک باوقار دینی شخصیت، صاحب علم عالم اور سماجی خدمت گزار قرار دیتے ہوئے کہا کہ شیخ محمد حسن نے اپنی پوری زندگی دین اسلام کی تبلیغ، اخلاقی اقدار کے فروغ اور عوامی رہنمائی کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم اپنی علمی بصیرت، سادگی، تقویٰ، بردباری اور انسان دوستی کے باعث مختلف مکاتب فکر میں یکساں طور پر احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔ آغا موصوف نے کہا کہ بحیثیت امیر جماعت اسلامی جموں و کشمیر، شیخ محمد حسن نے دینی، سماجی اور فکری میدان میں نمایاں خدمات انجام دیں اور اپنی معتدل سوچ، سنجیدہ طرز قیادت اور عوامی وابستگی کے ذریعے معاشرے میں ایک منفرد مقام حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ محمد حسن کے انتقال سے ریاست ایک سنجیدہ دینی و سماجی رہنما سے محروم ہوگئی ہے، جن کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے یاد رکھا جائے گا۔ آغا موصوف نے سوگوار خاندان، عقیدت مندوں اور متعلقین کے ساتھ دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آغا سید حسن موسوی الصفوی نے مرحوم کے اہل خانہ کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا ہونے کی بھی دعا کی۔



غیر جانبدار اور آزاد صحافت کا ساتھ دیں!


نوکِ قلم نیوز ایک آزاد صحافتی ادارہ ہے جو غیر جانبدار صحافت کا علم بلند کیے ہوئے ہے۔ نازیبا اشتہارات سے اجتناب کرتے ہوئے گوگل اشتہارات بند کر دیے گئے ہیں۔ اب یہ سفر آپ کے تعاون کا محتاج ہے۔ خصوصاً قلم کار حضرات سے گزارش ہے کہ ہفتہ وار یا ماہانہ مالی تعاون کے ذریعے اس مشن کو جاری رکھنے میں ہمارا ساتھ دیں۔ شکریہ!