Ad
ادب

غزل :..... سید بشارت گیلانی

✍️:. سید بشارت گیلانی 


ابھی انسان باقی ہیں

سبھی مہمان باقی ہیں

-------------

جہاں تھے گھر کئی روشن

وہیں  شمشان باقی ہیں

--------------

اتاروں میں انہیں کیسے

کئی احسان باقی ہیں

--------------

محبت میں ہوے رسوا

ابھی زندان باقی ہیں

-------------

ہوئی ہر سمت خاموشی

مگر اعلان باقی ہیں

--------------

محبت مر نہیں سکتی

مرے ارمان باقی ہیں

--------------

زمانہ لاکھ بدلے پر

مرے پیمان باقی ہیں



غیر جانبدار اور آزاد صحافت کا ساتھ دیں!


نوکِ قلم نیوز ایک آزاد صحافتی ادارہ ہے جو غیر جانبدار صحافت کا علم بلند کیے ہوئے ہے۔ نازیبا اشتہارات سے اجتناب کرتے ہوئے گوگل اشتہارات بند کر دیے گئے ہیں۔ اب یہ سفر آپ کے تعاون کا محتاج ہے۔ خصوصاً قلم کار حضرات سے گزارش ہے کہ ہفتہ وار یا ماہانہ مالی تعاون کے ذریعے اس مشن کو جاری رکھنے میں ہمارا ساتھ دیں۔ شکریہ!