Ad
ہندوستان

ابھینندن ورتھمان نے بھارتی فضائیہ چھوڑ دی، کمرشل پائلٹ بن گئے

نوک قلم نیوز ڈیسک//



نئی دہلی، 4 ستمبر: ویر چکر سے نوازے گئے بھارتی فضائیہ کے سابق گروپ کیپٹن ابھینندن ورتھمان نے بھارتی فضائیہ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے اور اب نجی ایئرلائن میں کمرشل پائلٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق 43 سالہ ابھینندن نے گزشتہ ماہ ایئرلائن میں شمولیت اختیار کی، جبکہ انہیں بھارتی فضائیہ سے چند ماہ قبل سبکدوش کردیا گیا تھا۔ ان کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی وجوہات کے بارے میں کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا۔

ابھینندن ورتھمان فروری 2019 میں اس وقت عالمی سطح پر خبروں میں آئے تھے جب بالاکوٹ فضائی حملوں کے اگلے روز پاکستان اور بھارت کے درمیان فضائی جھڑپ ہوئی۔ بھارتی فضائیہ کے مطابق فضائی لڑائی کے دوران ابھینندن نے پاکستانی ایف-16 لڑاکا طیارہ مار گرایا، تاہم اس کے بعد ان کا اپنا مگ-21 بائسن  فائرنگ کی زد میں آکر پاکستان کے حصے میں گر گیا تھا

طیارے سے باہر نکلنے کے بعد ابھینندن پاکستانی حدود میں جا گرے اور انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ بعد ازاں سفارتی کوششوں کے نتیجے میں انہیں پاکستان نے رہا کردیا اور وہ بھارت واپس پہنچ گئے۔ 

ابھینندن کو ان کی بہادری کے اعتراف میں 2021 میں بھارت کے تیسرے اعلیٰ ترین جنگی اعزاز ’’ویر چکر‘‘ سے نوازا گیا۔

بھارتی فضائیہ میں فائٹر پائلٹ کی حیثیت سے ابھینندن نے ایس یو-30 ایم کے آئی اور بعد ازاں مگ-21 طیارے اڑائے۔ اب وہ FLY91 کے لیے اے ٹی آر طیارے اڑائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ کے پائلٹوں کا نسبتاً کم عمر میں ریٹائرمنٹ لے کر کمرشل ایوی ایشن میں جانا غیر معمولی بات نہیں۔ جنگی، ہیلی کاپٹر اور ٹرانسپورٹ طیارے اڑانے والے فوجی پائلٹوں کے تجربے کو کمرشل ایئرلائنز بھی اہمیت دیتی ہیں۔



غیر جانبدار اور آزاد صحافت کا ساتھ دیں!


نوکِ قلم نیوز ایک آزاد صحافتی ادارہ ہے جو غیر جانبدار صحافت کا علم بلند کیے ہوئے ہے۔ نازیبا اشتہارات سے اجتناب کرتے ہوئے گوگل اشتہارات بند کر دیے گئے ہیں۔ اب یہ سفر آپ کے تعاون کا محتاج ہے۔ خصوصاً قلم کار حضرات سے گزارش ہے کہ ہفتہ وار یا ماہانہ مالی تعاون کے ذریعے اس مشن کو جاری رکھنے میں ہمارا ساتھ دیں۔ شکریہ!