Ad
ادب

غزل:. از.... عشیار عبداللہ

✍️ :. عشیار عبداللہ

کیا حاصل ہے تدبیروں کا

سب کھیل ہے بس تقدیروں کا

-----------------

بے حال ہمیشہ رہتے ہیں

نا پوچھو حال فقیروں کا

-----------------

زنداں میں پڑا ہوں زندہ ہوں

ممنون ہوں ان دیواروں کا

-----------------

کوئی چارہ کر اے چارہ گر

پاؤں میں پڑی زنجیروں کا

----------------

جو ان کے لب سے گرتے ہیں 

کوئی مول نہیں ان ہیروں کا

------------------

وہ مرشد ہے وہ ہادی ہے

وہ رہ بر ہے سب پیروں کا

------------------

بس میری آنکھ سے اوجھل ہے

اک تارہ وہ رہ گیروں کا



غیر جانبدار اور آزاد صحافت کا ساتھ دیں!


نوکِ قلم نیوز ایک آزاد صحافتی ادارہ ہے جو غیر جانبدار صحافت کا علم بلند کیے ہوئے ہے۔ نازیبا اشتہارات سے اجتناب کرتے ہوئے گوگل اشتہارات بند کر دیے گئے ہیں۔ اب یہ سفر آپ کے تعاون کا محتاج ہے۔ خصوصاً قلم کار حضرات سے گزارش ہے کہ ہفتہ وار یا ماہانہ مالی تعاون کے ذریعے اس مشن کو جاری رکھنے میں ہمارا ساتھ دیں۔ شکریہ!