ادب
غزل ....... :. سید بشارت گیلانی

✍️:. سید بشارت گیلانی
شادمانی زندگی میں اب کہاں
دلکشی وہ سادگی میں اب کہاں
---------------------
ہیں محبت کے یہ دعوے سب فریب
عشق باقی عاشقی میں اب کہاں
------------------------
شاعروں نے شاعروں سے یہ کہا
لطف باقی شاعری میں اب کہاں
-------------------------
جو گناہوں سے کرے اب تم کو پاک
ایسا حاصل بندگی میں اب کہاں
--------------------------
مال و دولت کے اسیروں سے سنا
جینا ممکن خستگی میں اب کہاں
--------------------------
عشق میں ہے کس کا اب یہ حوصلہ
مرنا جینا تشنگی میں اب کہاں