جموں و کشمیر
قلمکار کشمیر کے زیر اہتمام سعدہ پورہ سرینگر میں عظیم الشان مشاعرہ، ادبی دفتر کا افتتاح

قلمکار کشمیر کے زیر اہتمام سعدہ پورہ سرینگر میں عظیم الشان مشاعرہ، ادبی دفتر کا افتتاح سرینگر ۔۔29 اکتوبر 2026 آج سرینگر کے شہر خاص (سعدہ پورہ ) سرینگر میں قلمکار کشمیر نے ایک عظیم شان مشاعرہ منعقد کیا یہ مشاعرہ کشمیر ٹراول سوسائٹی اور ایچ اے ٹیکس کنسلٹنٹ کے دفتر پر منعقد ہوا اس مشاعرے کا اشتراک کشمیر ٹراول اور ایچ اے ٹیکس کنسلٹنٹ نے کیا تھا ۔ مشاعرے کی صدارت معروف شاعر جناب شکیل شفائی نے فرمائی جبکہ ایوان صدرات میں عادل اشرف بھی موجود تھے شکیل شفائی نے اپنے صدارتی خطبے میں کہا کہ کشمیر میں اردو شعر و ادب کا مستقبل تابناک ہے انہوں نے قلمکار کشمیر کے روح رواں حاشر افنان کی کوششوں کو بہت سراہا ۔اس موقع پر عادل اشرف نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بہت ہی معیاری اردو شاعری ہورہی ہے اور اردو شاعروں کی تعداد دن بدن بڑھ رہی ہے جو اردو زبان و ادب کئے نیک شگون ہے انہوں نے بھی حاشر افنان کاوشوں کی تعریفیں کیں ۔۔اس مشاعرے میں جن شعرا کرام نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا ان میں شکیل شفائی عادل اشرف بشیر حائل حاشر افنان شفیع شاداب صابر نوشہری اویس احمد عمر عزیز شرجیل احمد وغیرہ شامل تھے- یاد رہے کہ یہ مشاعرہ کی رسم رونمائی پر منعقد کیا گیا دفتر کا ربن شکیل شفائی اور عادل اشرف کے ہاتھوں سے کاٹا گیا اس طرح آج سے مشاعرے کے فوراً بعد اس آفس نے کام کرنا شروع کردیا ۔۔مشاعرے کی نظامت صابر نوشہری نے انجام دی مشاعرے کے آغاز میں صابر نوشہری نے کلام پاک کی تلاوت کی اور حاشر افنان نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کرنے کی سعادت حاصل کی.